قرآن مجید یقینا اللہ تعالیٰ کا ایک بڑا معجزہ ہے ۔ اللہ نے اسے پڑھنے اور
سمجھنے اور ہدایت حاصل کرنے کے لیے ہر انسان کو موقع فراہم کیا ہے ۔ ان
مواقع سے فائدہ اٹھانے والے یقینا خوش نصیب ہیں ۔ قرآن کو یاد کرنے والوں
کے مقام و مرتبہ سے کسی کو انکار نہیں ہے لیکن وہ شخص جس نے کم مدت میں
قرآن یاد کیا ہو اسے ہر ایک کی توجہات حاصل ہوتی ہیں ۔ حافظوں کی بستی
بھٹکل میں ایسے سینکڑوں حفاظ ہیں جنھوں نے کم مدت میں قرآن یاد کیا ہے ۔
بھٹکل کی الکو ثر گرلز کالج کے شعبہ حفظ میں تعلیم حاصل کر رہی عائشہ
صریحہ نامی ایک طالبہ نے پانچ ماہ سے کم مدت میں قرآن حفظ کرکے والدین
اور استانیوں کے ساتھ الکوثر کالج کا نام بھی روشن کیا ہے ۔
بھٹکل کی الکوثر گرلز کالج میں تعلیم حاصل کر نے والی دسویں پاس ایک
طالبہ نے
پانچ مہینوں میں قرآن یاد کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔
عائشہ صریحہ نامی یہ طالبہ اپنے والدین کے ساتھ جدہ میں رہتی ہیں۔ اس
طالبہ نےگزشتہ پانچ ماہ قبل ہی الکو ثر گرلز کالج کے شعبہ حفظ میں داخلہ
لیا تھا اور اتنی کم مدت میں اس نے قرآن یاد کرنے کا کار نامہ انجام دیا ۔
اپنی اس کامیابی پر یہ طالبہ نہایت خوش ہے اور سب کا شکریہ ادا کر رہی ہے ۔
کالج کے سکریٹری مولانا سید یاسر ندوی نے کالج کا تعارف کراتے ہوئے میڈیا
کو بتایا کہ الکو ثر گرلز کالج میں عصر حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر
طالبات کی دینی بنیادوں پر تربیت کی جاتی ہے اور یہاں کی طالبات کو داعیہ
بنانے اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے تیار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ کالج
کےمنتظمین شعبہ حفظ کی اس طالبہ کے کار نامہ پر بیحد خوشی کا اظہار کر رہے
ہیں ۔